مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر پر امریکا کو سخت تشویش ہے اور اس سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے۔ پنٹاگون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کلی فورنیا کے شہر سِم ویلی میں منعقدہ ایک ڈیفنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یہاں سے بحری جہازوں کے آزادانہ گزرنے کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ بھی اقدامات کرے گا۔ بیجنگ، جنوبی بحیرہ چین کے زیادہ تر حصے کا دعویدار ہے، اور یہ سالانہ پانچ کھرب ڈالر مالیت کا تجارتی راستہ ہے۔ اس کے علاوہ ویتنام، ملائشیا، برونائی، فلپائن اور تائیوان بھی اس راستے کے دعویدار ہیں۔
امریکہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر پر امریکا کو سخت تشویش ہے اور اس سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے۔
News ID 1859426
آپ کا تبصرہ